ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی پریس کلب سرگودہا کے وفد سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر سے سرگودہا پریس کلب کے صدر ‘ جنرل سیکرٹری کی ملاقات ‘ پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

سرگودہا (19 مئی 2020)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے صدر سرگودہا پریس کلب عبد الحنان چوہدری اور جنرل سیکریٹری رانا ساجد اقبال نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ پریس کلب عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر کی صحافی کالونی کے زیر التوا منصوبہ اورصحافیوں کیلئے صحت کارڈ ز کے اجراءکی جانب توجہ مبذول کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں عوام کی راہنمائی اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں اور اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں میڈیا نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کی راہنمائی سے سرکاری اداروں کو اپنے فرائض ادا کرنے میں بہت معاونت اور آسانی ثابت ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ آزاد صحافت کی عملبردارحکومت صحافیوں کیلئے تمام آسانیاں پیدا کر نے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا صورتحال کے سبب ہر قسم کے فنڈز کو روک دیا گیا ہے تاہم حالات سازگار ہوتے ہی پریس کلب کی تزئین آرائش ،بیڈ منٹن کورٹ کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے سالانہ فنڈز کے اجراءاور مختلف سرکاری کمیٹیوں میں صحافتی نمائندوں کو شامل کرنے کیلئے پریس کلب عہدیداران کی تجاویز کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے جلد ایسے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے سرگودہا پریس کلب کے دورہ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اپنی پہلی فرصت میں پریس کلب کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow