جمعتہ الوداع ،شب قدر،چاند رات اور عید کیلئے ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں مظہر شاہ

جمعةالوداع،شبِ قدر،چاندرات، عیدالفطر پرایمرجنسی ڈیوٹیاں دینے کے لیے ریسکیو سرگودھا کا پلان جاری ، سٹاف کی چھٹیاں محدود کردی گئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ

جمعةالوداع،شب قدر، عید الفطر کے موقع پر تمام ریسکیورز کی چھٹیاں محدود کر دی گئی ہیں۔
مظہر شاہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرکی زیرنگرانی اس ایونٹ کے سپر وائزر محمد ارشد اسٹیشن کوآرڈینیٹر ہونگے

اسی طرح مرید سلطان کنٹرول روم انچارج اور قیصر شہزاد ایونٹ کوآرڈینیٹرہوں گے۔

تمام ریسکیورز کی ان اہم ایام کے دور ان مختلف مساجد اور عید گاہوں میں سیفٹی اور سیکورٹی کے پیش نظر ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

مظہر شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے رمضان بازاروں،تمام جمعتہ المبارک کی نمازکے دوران ضلع بھر کی مساجد میں ایمرجنسی الرٹ ڈیوٹیاں لگ گئیں اسی طرح جمعةالوداع ،شب قدر،چاند رات اورعیدالفطر کے ایام میں مختلف اہم مقامات،مساجد،چوراہوں،عیدگاہوں پر اہم پوائنٹس پر تعیناتیاں ہوں گی اور ریسکیو پوسٹیںبنائی گئیں ہیں ان پر 2,2پیرا میڈیکل سٹاف اور پوری طرح طبی آلات سے لیس ایمبولینسز، ریسکیو وہیکلزاور فائر وہیکلز تعینات رہیں گی۔

تمام عید گاہوں اور مساجد میں ریسکیو پوسٹوں کے علاوہ
کی پوائنٹ بھی بنا ئے گئے ہیں اور ایمبولینسیں الرٹ کھڑی رہیں گی تاکہ کسی بھی ناخوش گوار حادثہ یا سانحہ کی صورت میں فوراََ طبی امداد فراہم کی جاسکیں، اسکے علاوہ ریسکیو 1122کے اسٹیشنوں پر ریسکیو وہیکلز ،ایمولینسز،فائر وہیکلز، ریکوری وہیکلزاور واٹر باﺅزر ریڈ الرٹ پر رہیں گے اور اضافی سٹاف کو بھی بیک اپ کے لیے تیار رکھا گیاہے۔تاکہ ضلع سرگودھا کو ہر طرح سے محفوظ اور فوری امداد فراہم کرنے میں کسی بھی قسم کا تعطل نہ ہو۔ مظہر شاہ نے ریسکیو 1122ضلعی کنٹرول روم کو کنٹرول روم پولیس، ضلعی کنٹرول روم اور ریسکیوسٹاف کے ساتھ وائرلیس اور ٹیلی فونی رابطے میں رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت فوری سیکیورٹی وریسکیوامداد فراہم کی جاسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow