پنجاب میں ناقص کارکردگی والے وزراء فارغ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا ( محمد تہور بلال اصغر سے )پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کا معاملہ، خراب کارکردگی والے وزراء سے صرف قلمدان واپس لینا ہیں یا انہیں ایک اور موقع فراہم کرنا ہے، فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔پنجاب کابینہ کے اندر عید کے بعد تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سرگودھا سے صوبائی وزیر کا نام بھی لیاجائے رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں خراب کارکردگی والے وزراء کو ایک موقع اور دینا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم سے مشاورت سے کریں گے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زیادہ امکانات اسی بات کے ہیں کہ کابینہ میں نئے اراکین کو موقع دیا جائے گا جبکہ 5 وزراء کے سر پر تلوار لٹک رہی ہے اور انہوں نے اپنی وزارتیں بچانے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کردی ہے ، وزراء نے اپنے اپنے محکموں کو رپورٹس کی تیاری کے احکامات دے دیئے، کارکردگی رپورٹس عید کے فوراً بعد وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow