کوئی کورونا ایس اس پیز نہیں کوئی احتیاط نہیں سرگودہا کے شہری بے خوف سڑکوں پر آگئے ٹریفک گھنٹوں جام رہنے لگا

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے ) لاک ڈاون میں نرمی کے حکومتی احکامات کی شہریوں نے دھجیاں بکھیرکررکھ دیں،شہر بھر میں تمام کاروبار کھول جانے سے ٹریفک کانہ رکنے والے سیلاب نے اندروں شہر کی تمام شاہراہیں اورپبلک مقامات کو مکمل طور پر جام کردیا، کڑکتی دھوپ میں ٹریفک پولیس بھی بڑھتے ہوئے ٹریفک رش پر کنٹرول کرنے ناکام ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لاک ڈاون کی ستائی عوام نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں ہفتہ وارچارروزہ نرمی کافائدہ اٹھاتے ہوئے،صبح سے ہی کھل کر باہر نکل آئی جس کے باعث کاروباری مراکز میں جہاں بغیر احتیاطی تدابیرکے شہریوں کے رش نے حکومتی پابندیوں کو بھی بکھیرکرراکھ دیا،آٹو سٹور، موٹرسائیکل ،کارمیکنک کی ورشاپیں بھی کھول دی گئیں، جس کے باعث شہری بغری ماسک کے سڑکوں بازاروں میں کھل کرنکل آئے، جبکہ شہر بھر کی سڑکیں، جن میں یونیورسٹی روڈ، خوشاب روڈ، عید گاہ روڈ، سلانوالی روڈ، فاطمہ جناح روڈ،جنرل بس سٹینڈ روڈ، قینچی موڑ، سٹیلائٹ ٹاون ،امین بازار، کارخانہ بازار، لیاقت بازار۔ محمدی بازار ، اردوبازار، مسلم بازار سمیت تمام روڈز اور شہرکے داخلی وخارجی راستے دن بھر ٹریفک کی گھمبیرصورتحال سے دوچاررہے،جس کی وجہ سے مریضوں کو لانے والی ایمبولینسزبھی پھیسی رہیں جس کے باعث شہریوں کاسخت مشکلات کاسامنارہا،ٹریفک کی اس گھمبیر صورتحال پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی مگر اس کے باوجود ٹریفک کے بڑھنے والے دباوءپر قابو نہ پایاجاسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow