رمضان میں وٹامن ادویات کے منہ مانگے دام کوئی پوچھنے والا نہیں میڈیکل سٹور مالکان بے لگام یوگئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )لاک ڈاؤن کی آڑ میں میڈیکل سٹور مالکان نے بھی لوٹمار کا بازار گرم کر دیا۔ وٹامن سی، پیرا سٹامول وغیرہ سمیت متعدد ادویات نہایت مہنگے داموں سر عام فروخت کی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کا متعلقہ شعبہ ڈرگ کنٹرول کاموش تماشائی بن کر رہ گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سرگودھا اور شہر کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے سر عام لوٹمار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ متعدد ادویات کو جان بوجھ کر شارٹ رک دیا گیا ہے اور نہایت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ وٹامن سی کی سیرپ و گولیاں، پینا ڈول، ریسو چین وغیرہ سمیت متعدد ادویات کو نہایت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے دیگر محکموں کی طرح ڈرگ کنٹرول کے اہلکار بھی اپنے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے، جس کا ناجائز فائدہ منافع خور سٹور مالکان اٹھا رہے ہیں، انتظامیہ ایسے اقدام کرے جس طرح اجناس کی مصنوعی قلت پر قابو پایا گیا اسی طرح ادویات کی مصنوعی قلت اور زائد قیمتوں پر بھی فوری کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ محکمہ صحت کا شعبہ ڈرگ کنٹرول کا زیادہ تر عملہ پبلک ڈیلنگ نہیں کر رہا۔ اگر سی ای او ہیلتھ ڈرگ انسپکٹرز سمیت دیگر عملہ کے ارکان کو ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تو شہریوں کو ان مسائل سے ریلیف مل سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow