دیو ہیکل اشتہاری بورڈ اور سرگودہا میں چلتی طوفانی ہوائیں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )شہر اور کینٹ کے علاقوں میں ناقص میٹریل سے تیار کردہ دیو ہیکل سائن بورڈزسے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ بڑھ گیا،جنہیں حکومت کی طرف سے مون سون کے دوران ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر اتارنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر چند روپوں کے ٹیکس کے لالچ میں ان بورڈز کی تنصیب میں کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس رکھا گیا اور نہ ہی کمزور بورڈز اتارے گئے جو نہ صرف انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں بلکہ مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور سائن بورڈ کی تنصیب کے وقت میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ آندھی وغیرہ میں یہ بورڈز گر نہ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow