بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ایمرجنسی فلڈ ریلیف ایکشن پلان تیار

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومتی ہدایات پر ”ایمرجنسی فلڈ ریلیف ایکشن“پلان کو ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دینے کیلئے نظر ثانی کا عمل شروع کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع کی تین تحصیلوں کے دریائی علاقوں کو 8مرکزی اور 32سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے،مجوزہ ریلیف ایکشن پلان کے تحت محکمہ صحت کی 32فکس پوائنٹس کے علاوہ 32موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے،ہر ٹیم کے ساتھ ایک ایمبولینس بھی ہو گی،جبکہ سیکٹرز کے لحاظ سے ویکسی نیشن کیلئے چھ، چھ ویکسی نیٹرز پر مشتمل ٹیمیں ہر سیکٹر کیلئے بنائیں جائیں گے، ممکنہ طور پر ہنگامی حالات کے پیش نظر ایمرجنسی فلڈ ریلیف ایکشن پلان میں 60ٹیموں کو ریزوکے طور پر رکھا جائے گا،فلڈ ایکشن پلان میں ادویات کی مطلوبہ مقدار بھی ظاہر کی گئی ہیں جو صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کی جائیں گی،دریں اثناء لوگوں کو ریلیف کے علاوہ بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے الگ سے ٹیمیں بھی تشکیل جائیں،جو کوئیک رسپانس فورس کے زیر اثر ہونگی جبکہ فورس کے ارکان کو ہنگامی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور چھوٹے بڑے ہسپتالوں کے میڈیکل افسران و دیگر عملے کو کسی بھی طرح کی نئی ذمہ داریاں سونپنے کے اختیارات بھی تفویض کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow