میونسپل کارپوریشنز کیلئے بھرتیوں کی گائیڈ لائن جاری

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کورونا اور پری مون سون کی آمد کے پیش نظر شہریوں کو میونسپل سروسز کی ہمہ وقت فراہمی یقینی بنانے اور اداروں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سیور مین /سینیٹری ورکرز کی عارضی بھرتیوں کی گائیڈ لائن جاری کر دی جس کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 150ورکرز،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشنز کو120، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹیز کو100اورایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹیوں کو 50سینٹری ورکرز تک عارضی طور پر بھرتی کرنے کے اختیارات تفویض کرتے ہوئے گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ عارضی بھرتیاں ایک ماہ کیلئے ہونگی صورتحال کے مطابق پیریڈ میں توسیع کی جا سکتی ہے جبکہ انکی ادائیگیوں کے لئے حکومت کسی قسم کے ایڈیشنل فنڈز نہیں دے گی بلکہ متعلقہ بلدیاتی ادارے کے بجٹ میں سے ہی انہیں ادائیگیاں کی جائینگی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے سال رواں کے آغاز پر بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن اسی طریقہ کار کے تحت سو سے زائد ڈیلی ویجز عارضی طور پر بھرتی کر چکی ہے جنہیں تین ماہ کی ادائیگیوں کے بغیر ہی فارغ کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow