عید الفطر اور جمعتہ الوداع سمیت دیگر راتوں کیلئے 1122 نے ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دیں

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال) عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو 1122خوشاب نے حادثات،فائر،میڈیکل،ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت حال میں 24گھنٹے بر وقت طبی امداد فرا ہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب دے دیا جس کے تحت تمام ریسکیو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی ڈیوٹیاںلگا دی گئی ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہر خاص و عام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنا ریسکیو 1122خوشاب کی اولین ترجیح ہے ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکل مرکزی عید گاہ اسلام پورہ اور جامعہ مسجد مین بازار خوشاب اور جوہرآباد میں جامعہ مسجد غلہ منڈی اور جامعہ مسجد غوثیہ بلاک نمبر 14 پر ایمرجنسی ڈیوٹی دیں گے دیگر ایمرجنسی وہیکل سنٹرل اسٹیشن خوشاب سے ایمرجنسی سروس مہیا کریں گے انہوں نے کہا کہ شہریوں سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں،فیس ماسک کا استعمال کریں،ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور ریسکیو 1122کے عملہ کے ساتھ تعاون کریںحافظ عبدالرشید نے ریسکیو عملہ کو تلقین کی کہ وہ ہر لمحہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں ایمرجنسی کی صورت میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی انہوں نے کنٹرول روم سٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی جبکہ کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے زریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow