زکوٰۃ حاصل کرنے والے تاحال زکوٰۃ سے محروم ہیں سید انوارِ الحسنین شیرازی

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)سیاسی وسماجی کارکن سید انوارالحسنین شیرازی نے کہا ہے کہ عیدالفظر کو چندروز باقی ہیں مستحقین زکواة کو ابھی تک حکومت کی جانب سے زکوة کی ایک پائی بھی نہیں ملی جس ان مستحق گھرانوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں انہوں نے کہا سیاسی اختلافات کی نذر میںضلع خوشاب میں زکواة عشر کا چیئرمین منتخب نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں میں ضلع بھر کے نومنتخب چیئرمینوں سے دس دس مستحقین فی کمیٹی کی فوری فہرستیں طلب کی گئیں کہ ان مستحق گھرانوں کو راشن یا الائونس مہیا کیا جائے مگر ابھی تک محرومیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا انہوں نے سیاسی نمائندوں سمیت ضلعی انتظامیہ سے نوٹس مطالبہ کہ عید الفطر سے قبل ضلع بھر کے مستحق گھرانوں کو زکواة ادا کی جائے تاکہ دوسروں کی طرح وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow