جمعتہ الوداع ،شب قدر اور عید الفطر پر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے افضال احمد کوثر

طارق مجوکہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو یوم القدس،جمعتہ الوداع،چاند رات اور عید کے لیے پلان تیار کر کے اس پر فوری عمل درآمد کرنیکا حکم جاری کیا۔شاپنگ سنٹرز اور زیادہ آمد و رفت والی جگہ کے اردگرد پولیس ڈیوٹی میں اضافہ کریں۔موئثر پولیسنگ کے لیے شہر کے اردگرد ناکہ بندی پوائنٹ بڑھائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مساجد کمیٹیاں متحرک کرنیکی ہدایت کریں۔
کورونا وائرس کے سبب مساجد میں عبادات کے لیے 20نکاتی اعلامیہ پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عید کے قریب پولیس فورس کو زیادہ متحرک کریں تاکہ عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا ہو۔دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثر پولیس اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انکی مالی امداد کو یقینی بنائیں۔تمام تھانوں اور پولیس کی دیگر بلڈنگز کو ڈس انفیکٹ کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوزکے ساتھ ایک ویڈیو لنک میٹنگ کا آر پی او آفس سرگودھا میں انعقاد کیا۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو یوم القدس،جمعتہ الوداع،چاند رات اور عید الفطر کے حوالے سے موئثر ڈیوٹی پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔آر پی او سرگودھا نے کہا کہ زیادہ آمد و رفت والی جگہوں اور شاپنگ سنٹرز پر اضافی ڈیوٹی تعینات کریں۔ناکہ بندی پوائنٹ میں اضافہ کریں۔چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو ہدایات جاری کریں کہ شہر کے اندر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مساجد کے متعلق جو 20نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔پچاس سال سے زائد عمر والے اشخاص اور بچوں کی مساجد میں داخلے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔نمازیوں کے درمیان چھے فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے۔نمازیوں کو گھر سے ہی وضو کر کے مسجد میں آنے کی ہدایت کریں۔قالین کی بجائے نماز فرش پر ادا کی جائے۔تمام نمازی ماسک پہن کر مسجد میں آئیں۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کریں کہ مساجد سے متعلق بنائی گئی کمیٹیوں کو متحرک کریں اور ان کے ساتھ مل کر مسجد انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے قائل کریں۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انکی مالی امداد کو یقینی بنائیں۔پولیس لائنز،تھانوں اور تمام پولیس بلڈنگز کو سپرے کروا کر ڈس انفیکٹ کروائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے اپنے علاقے میں آؤٹ رہیں اور موئثر گشت کریں تاکہ عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا ہو۔اس ویڈیو لنک میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow