سرگودہا واحد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر جہاں سے کراچی ،پشاور اور کوئیٹہ کیلئے کوئی ٹرین نہیں چلتی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا پاکستان کا واحد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے جہاں سے کراچی اور کوئٹہ کے علاوہ پشاور کیلئے کوئی ٹرین نہیں ہے 3 صوبوں کے صوبائی دارالخلافوں میں رسائی تک لوگوں کو پرائیویٹ بسوں اور ٹیکسیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے سرگودھا سے بھٹو دور میں شروع کی گئی کراچی کیلئے سپر ایکسپریس پیپلز پارٹی کے دور میں ہی بند کردی گئی تھی مگر اس وقت کے وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی نے محکمہ ریلوے پر دباؤ ڈال کر سرگودھا سے کراچی کیلئے ملت ایکسپریس ٹرین کا اجراء کروایا سیاسی دباؤ پر اس ٹرین کو سرگودھا سے ختم کرکے ملکوال سے شروع کردیا گیا اب ملت ایکسپریس ملکوال سے بھی ختم کردی گئی اب یہ ٹرین لالہ موسیٰ سے کراچی کیلئے چل رہی ہے اسی طرح پشاور اور کوئٹہ کیلئے بھی سرگودھا کوئی ٹرین نہیں ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹر من مانے کرائے وصول کررہے ہیں سرگودھا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور سرگودھا سے کراچی‘ پشاور اور کوئٹہ کیلئے ٹرینوں کا اجراء کرے سرگودھا ہر لحاظ سے ایک اہم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے جس سے وابستہ ایک کروڑ کی آبادی منسلک ہے یہاں سے ٹرین کا نہ ہونا عوام کیساتھ ظلم کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow