پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ٹیکسی مافیا کی چاندی ہوگئی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) لاری اڈوں پر ایس او پیز کے تحت مسافر سوار نہ کرنے کے باعث دیگر شہروں کو جانیوالے مسافروں نے ٹرین اور بس کی بجائے پرائیویٹ ٹیکسی کاروں کو ترجیح دینا شروع کردی‘ اکثر فیملیز نے دیگر شہروں کیلئے مہنگے داموں ٹیکسی بک کروا کر اپنا سفر جاری رکھنے کو فوقیت دی تاہم غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ ٹرین اور بسوں‘ ویگنوں پر دھکے کھانے پر مجبور رہے لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کئے اور موقف اختیار کیا اگر اس شہر سے سواری نہ ملی تو ہمیں خالی واپس آنا پڑیگا جس پر مجبوراً لوگوں کو اضافی کرایہ ادا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow