سرگودہا اسٹیشن پر چھپن روز بعد مسافر نظر آئے سرگودہا اسٹیشن پر واحد ملت ٹرین نے آج پڑاؤ ڈالا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) 56 روز کے بعد سرگودھا کے ریلوے اسٹیشن نے بھی مسافروں کی شکلیں دیکھ لیں صرف لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا کراچی جانیوالی واحد ملت ایکسپریس سرگودھا پہنچی تو ملازمین اور قُلیوں کے چہروں پر رونق دیکھنے میں آئی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسافروں کے علاوہ کسی بھی شخص کو پلیٹ فارم پر آنے نہ دیا گیا متعلقہ ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشن کو اپنے حصار میں لئے رکھا جبکہ مسافروں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا جاتا رہا ٹرین کے اندر بھی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیلئے پولیس اور ریلوے کا عملہ متحرک رہا دھکم پیل سے بچنے کیلئے ملت ایکسپریس میں سرگودھا کے مسافروں کیلئے جو کوٹہ مختص کیا گیا تھا وہاں پر ٹرین کے دروازے کیساتھ ریلوے کا عملہ موجود تھا جو مسافروں کو فاصلہ رکھ کر ٹرین میں سوار کرواتا رہا ٹرین جاتے ہی ریلوے اسٹیشن پر ہو کا عالم دیکھنے میں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow