سیاسی نوازشات کا دور گزر چکا اب صرف گڈ گورننس پر کام ہوگا ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سیاسی نوازشات کا دور گزر چکا ہے گڈ گورننس اور پروفیشنل لوگوں کو حکومت آگے لا رہی ہے انصاف امداد پروگرام سے جن لوگوں کو رقم فراہم کی گئی ہے بے نظیر انکم فوڈ سکیم کی طرح امداد لینے والوں کی ری چیکنگ کا فیصلہ خوش آئند ہے تاکہ حقداروں کو ہی حق ملے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں ٹائیگر فورس اور حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے مسئلے پر لوگوں کو احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت لوگوں کا ایک ایک روپیہ ان پر خرچ کرنے پر یقین رکھتی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختلف ڈیمز کی تعمیر کا اعلان کرکے مخالفین کے منہ بند کردیئے ہیں جبکہ سرگودھا کی ترقی کیلئے بھی وزیر اعظم عمران خان‘ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کے نتائج جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow