سرکاری ملازمین کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری محکموں میں 60 سال سے زائد مرد و خواتین ملازمین کو قبل از وقت ریٹائرڈ کرنے پر غور شروع کردیا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے زیادہ تر 60 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگ متاثر ہوتے ہیں سرکاری محکموں میں ایک اچھی خاصی تعداد 60 سال اور اس سے زائد ملازمین کی ہے جس میں مرد و خواتین شامل ہیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پہلے مرحلہ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے 60 سال کی عمر کے لوگوں کو ریٹائرڈ کیا جاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد ہی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow