سرگودہا بائی پاس کو دو رویہ کرنے کیلئے ضلعی حکومت نے پنجاب حکومت کو سفارش بھیجوا دی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) 20 کلو میٹر سے زائد بائی پاس روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں 10 ارب روپے کے فنڈز رکھے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق سرگودھا کے ارکان اسمبلی نے بائی پاس کی ٹوٹ پھوٹ اور اس پر حادثات کے پیش نظر اس روڈ کو کارپٹ اور دو رویہ کرنے کیلئے حکومت سے استدعا کی تھی جس پر حکومت نے محکمہ شاہرات سے اس کی تفصیلات طلب کیں جس کی روشنی میں آئندہ بجٹ میں اس روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا تخمینہ لگایا ہے اگر بجٹ میں یہ فنڈز مختص کردیئے گئے تو آئندہ مالی سال کے دوران اس روڈ کو دو رویہ کرنے پر کام شروع ہوجائیگا تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مذکورہ فنڈز کا حصول مشکل ہے اس لئے بائی پاس روڈ کی تعمیر اس سال ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow