حکومت کی جانب سے صاف پانی کیلئے 6 ارب کے فنڈز کا رکھے جانا انتہائی احسن اقدام ہے زاہد غوری

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 5 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء عوام کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگا حکومت کو چاہیئے کہ وہ ملک بھر میں لگے تمام فلٹریشن پلانٹس کے واٹر ٹینکس صاف کرنے کے علاوہ ان کے فلٹر تبدیل کرنے کیلئے اقدام کرے جبکہ آب صاف پانی پروگرام بھی عوام کو صحت افزاء پانی کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر جتنے بھی فلٹریشن پلانٹس نصب کئے ہیں ان پلانٹس کی دیکھ بھال‘ وقت پر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور فلٹرز کی تبدیلی کو یقینی بنایا ہے جس کی وجہ سے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ بلا امتیاز جاری ہے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھلوال میں صفائی کا نظام بہتر بنانے‘ ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے بھلوال ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے درختوں کی تنصیب ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ بھلوال میں دوست ماحول قائم ہو ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ عوام تعاون کریں تو بھلوال میں سٹریٹ لائٹ‘ سڑکوں کی تعمیر اور اسی طرح دیگر فلاحی منصوبے بھی اپنی مدد آپ کے تحت شروع کئے جاسکتے ہیں مختلف کالونیوں میں گلیوں کی سولنگ اور وہاں پر پھول پودوں کی تنصیب سے بہتر ماحول نظر آنے لگا ہے اس کا سہرا عوام اور بھلوال ویلفیئر سوسائٹر کے سر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow