سرگودہا کی خبریں ارشد محمود ارشی سے

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عید کی آمد ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان لاک ڈاؤن برقرار جس کی وجہ سے مسافر رُل کر رہ گئے حکومت کی جانب سے 6 چھٹیوں کے اعلان کیساتھ ہی ملازمین نے گھروں کا رخ کرلیا ہے مگر اڈوں پر ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مسافر رُل کر رہ گئے ہیں حکومت کا موقف ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں کو سوار کیا جائے جبکہ مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی کے آدھے مسافر لے جانے سے خرچے پورے نہیں ہوتے پولیس کی پھٹیک اور ٹول ٹیکسوں کیساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات اور اڈا فیسوں کے علاوہ دیگر خرچوں کی وجہ سے ان حالات میں ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہے حکومت اگر ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کا اجراء چاہتی ہے تو وہ مسافر گاڑیوں کیلئے ناکوں کے نام پر بھتہ وصول کرنے کا سلسلہ ختم کرے اس کے علاوہ تمام ٹول ٹیکس معاف کئے جائیں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کے علاوہ سی این جی میں بھی کمی کی جائے تاکہ لوگوں کو منزل مقصود پر ایس او پیز کے تحت پہنچایا جاسکے جس طرح حکومت چاہتی ہے اس طرح ٹرانسپورٹ کا چلنا ممکن نہیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار پاک فوج کے 7 شہید نوجوان ہماری قوم کے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان میں امن کے دیپ کو اپنے خون سے روشن کیا پاکستانی فوج نے ہر موقع پر اپنے فرائض منصبی جس انداز میں ادا کئے ہیں پوری قوم کو اس پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے پیر غائب میں گزشتہ شب بزدل دہشتگردوں نے پاک فوج کی پیٹھ پر چھرا گھونپتے ہوئے ان کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد نے جام شہادت نوش فرمایا اسی طرح پاک ایران بارڈر کے قریب مند کیچ کے علاقہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی امداد علی شہید ہوا ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی بھارت نے کشمیری عوام اور ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونیوالی پر تشدد کاروائیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی شروع کی ہے جس طرح پاک فوج نے پہلے بھی دہشتگردوں کا قلع قمع کیا اب بھی سرخرو ہوگی شاہین احسان مغل نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی داستان سے پوری دنیا واقف ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر وہ اتنے سورما ہیں تو سامنے سے وار کریں پیٹھ پیچھے بزدل حملہ کرتے ہیں شاہین احسان مغل نے کہا کہ ابھی نندن کا واقعہ بھارت کو یاد رہنا چاہیئے دوسری طرف ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن کو فوری سرعام پھانسی دی جائے تاکہ بھارت اور دہشتگردوں کو یہ پیغام جائے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ) سرگودھا سمیت ملک بھر میں لیلۃ القدر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی لوگوں کی کثیر تعداد نے رات بھر اللہ تعالیٰ کی عبادات کرنے کے علاوہ ملکی سلامتی‘ استحکام‘ بقاء اور کرونا سمیت دیگر وبائی امراض کے خاتمہ کیلئے خصوصی دُعائیں کیں کرونا وائرس کی وجہ سے لیلۃ القدر پر اکثر مساجد میں محفل شبینہ ہوتا ہے مگر اس سال محفل شبینہ کا اہتمام نہ کیا گیا لوگوں کی اکثریت نے گھروں میں عبادت کی تاہم مساجد میں وہ رش دیکھنے میں نہیں آیا جو لیلۃ القدر پر دیکھا جاتا تھا اسی طرح لوگوں کی اکثریت اس عظیم رات میں قبرستانوں کا رخ کرکے اپنے پیاروں کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کرتی ہے مگر قبرستانوں میں بھی لوگوں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا علماء کرام نے شب قدر کے حوالہ سے بیان کیا کئی مساجد میں تکمیل قرآن کی محافل بھی ہوئیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) کل جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے علاوہ یوم دُعاء کے طور پر منایا جائیگا اس موقع پر ملکی سلامتی‘ استحکام اور بقاء کیساتھ ساتھ پاک فوج اور کرونا وائرس سے لڑنے والے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی جائینگی یوم القدس بھی جمعہ کے روز ہی منایا جائیگا کرونا وائرس کی وجہ سے جمعۃ الوداع پر اکثر مساجد میں لوگوں کا بے پناہ رش ہوتا ہے اس لئے انتظامیہ نے ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ اور آج سے ٹرینوں کے اجراء سے دیگر شہروں میں پھنسے لوگوں اور خصوصاً سرکاری ملازمین کو اپنے گھروں میں عید کرنے کا موقع میسر آئیگا دوسری طرف بے روزگار افراد کیلئے 12 ہزار روپے کی تقسیم سے یہ لوگ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کیساتھ منا سکیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مشکلات کا اداک ہے جس کے حل کیلئے حکومت مقروض ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ہمیں بھی چاہیئے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز پر عملدرآمد کریں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے یہ وباء ایک بڑا امتحان ہے جس میں حکومت سرخرو ہوتی نظر آرہی ہے اور جس طرح بے روزگار اور مستحق افراد کیلئے 12-12 ہزار روپے کی رقم فراہم کی جارہی ہے وہ بھی قابل تحسین اقدام ہے اس اقدام سے عوام کو بہتر سہولتیں میسر آرہی ہیں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کاروباری بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر غریب اور چھوٹے تاجر طبقے کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی ہے سپریم کورٹ کی جانب سے پورا ہفتہ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا حکم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کا موجب بنے گا ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت عثمان عتیق نے کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جب پوری دنیا کے طبی ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ اب دنیا کو کرونا وائرس کیساتھ رہنا ہوگا تو پھر پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک طویل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو لاک ڈاؤن کے حوالہ سے تاریخی فیصلہ دینے اور عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں عثمان عتیق نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر معاشی طور پر مفلوج ہوکر رہ گئے تھے کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے سے کروڑوں ایسے لوگ جن کا دال دلیا ہی کاروبار پر ہے وہ معاشی بحران سے دو چار ہورہے تھے ان حالات میں سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیکر ان کے دل جیت لئے ہیں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ملکی معیشت پر دورس نتائج کا حامل ہوگا عثمان عتیق نے کہا کہ انتظامیہ تاجر اور عوام لاک ڈاؤن کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کریں تاکہ کرونا وائرس سے بچتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں بحال رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow