سرگودہا پولیس کی خبریں عابد حسین اعوان سے

سرگودھا:پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید پانچ گرفتارملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بلال یاسین سکنہ سیال شریف سے رائفل223بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد وقاص سکنہ بھیرہ سے کلاشنکوف، تھانہ سلانوالی پولیس نے عابد سلطان سکنہ 139شمالی سے بندوق12بور،تھانہ میلہ پولیس نے محمد امیر سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بوراور تھانہ میانی پولیس نے غلام یاسین سکنہ ودھن سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری

 

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان پسٹل سمیت گرفتار
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف وغیرہ نے 85جھال ریڈ کرکے ملزم مبارک علی ولد محمد وارث سکنہ ریموٹ ڈپو کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے آئیڈیل آئس فیکٹری 85جھال کے سامنے کھڑے ہوکر ناجائزاسلحہ پسٹل کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلا جبکہ ملزم زاہد عباس ولد محمد الطاف سکنہ رضاٹاؤن اس کے ساتھ کھڑا ہوکر نعرے بازی کررہا تھا جو کہ پولیس پارٹی کو دیکھکر فرارہوگئے جن کا تعاقب کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

 

سرگودھا:فیکٹری ایریا پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور225پتنگیں برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ شاہین آباد روڈ پر ریڈ کرکے ملزم محمد شہزاد ولد محمد رفیق سکنہ استقلال آباد کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے 10کیمیکل ڈوریں اور225پتنگیں برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

 

سرگودھا: تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.100کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکدڑ انسپکٹر ارشد محمود نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اڈا چک نمبر174شمالی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اصغر ولد ریاض حسین سکنہ چک نمبر174شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.100کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow