مسافروں کے مسائل حل کرنے کیلئے جنرل بس اسٹینڈ پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا فاروق حیدر عزیز

سرگودہا( 20مئی 2020)سیکرٹری ڈی آرٹی اے فاروق حیدر عزیز نے انسداد کورونا اقدامات اور عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر کنٹرول روم قائم کردیا ہے جہاں پر اعظم محمود ایم ایم پی آئی اور موٹر وہیکل ایگزیمنرطاہر سہیل دو شفٹوں میں اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک پولیس سٹاف بھی موجود رہے گا ۔دریں اثنا انہوں نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر کنٹرول روم جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا ۔انہوں نے عملہ کو حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے کرایوں اور انسداد کورونا بارے ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹر عید پر اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے مسافروں کے مسائل کاخیال رکھیں انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ۔مقرر کرایوں کی پابندی کی جائے ۔ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی او ران کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی جبکہ انہیں بھاری جرمانے بھی کئے جائیںگے ۔انہوں نے مسافروںاو رٹرانسپورٹروں کو انسداد کورونا اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow