نہری پانی چوری میں ملوث اہلکاروں اور کسانوں کے خلاف مقدمے درج کئے جائیں ڈپٹی کمشنر

نہری پانی چوری میں ملوث اہلکاروں ‘ کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر
کھالوں کی بھل صفائی کو معمول بنانے ‘کچے کھالوں کو پکا کرنے کے منصوبوں کو تیز بنانے کا حکم دیا
کواپریٹو فارمنگ سے کسانوں کی مشکلات کم کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
حکومت آئندہ سال سے فصلوں کی انشورنس پالیسی متعارف کروا رہی ہے ‘پانچ ایکڑ تک کے کسانوں کی بیمہ اقساط حکومت ادا کرے گی ‘
50فیصد کم پیداوار کی صورت میں کسانوں کو زرتلافی اداکیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

سرگودہا( 20مئی 2020)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے نہر ی پانی چوری میں ملوث محکمہ آبپاشی کے عملہ اور کسانوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹیل پر موجود کسانوں کو کاشتکاری کیلئے ان کے حصے کا پانی دستیاب ہو سکے۔ کھالوں کی بھل صفائی کو معمول بنانے اور کچے کھالوں کو پکا کرنے کے منصوبوں کو تیز تر بنانے کا حکم دیاہے ۔ وہ سابقہ ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری وٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سید ہاشم رضا ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک چوہدری ارشاداحمد ‘ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ اشفاق احمد‘آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموںکے علاوہ کسانوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کواپریٹو فارمنگ سے کسانوں کی مشکلات کم کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کسانوں پر زور دیاکہ وہ محکمہ زراعت کے تجویز کر دہ بیج استعمال کریں او رکاشتکاری میں ان سے راہنمائی حاصل کریں تاکہ ان کی پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے او رملک کی اناج کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت آئندہ سال سے فصلوں کی انشورنس پالیسی متعارف کروا رہی ہے او رپانچ ایکڑ تک کے کسانوں کی بیمہ اقساط حکومت ادا کرے گی اور 50فیصد کم پیداوار کی صورت میں کسانوں کو زرتلافی اداکیا جائیگا۔ اجلاس میں کسانوں کی طرف سے ویٹرنری عملہ کی طرف سے غیر پیشہ وارانہ رویوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے محکمہ لائیوسٹاک کو ہدایت کی کہ ایسے اہلکاروں کو محکمہ سے برخواست کیا جائے جبکہ پولٹری فارموں کے فضلا اور تلف شدہ جانوروں کو نہروں میں پھینکنے کی شکایت کا بھی نوٹس لیا او رمحکمہ ماحولیات کو ایسے فارموں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈوائزری کمیٹی کو مفید بنانے کیلئے کسانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سید ہاشم رضا نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں رواں سال 5لاکھ 12ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی تھی جس سے پانچ لاکھ 15ہزار 990 میٹرک ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار رقبے پر گنا کاشت کیا گیاہے جس سے پیداوار کا تخمینہ 29لاکھ 60ہزار میٹرک ٹن لگایاگیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ 22 لاکھ 54ہزار رقبہ پر سٹرس مستقبل میں بھاری پیداوار دے گا ۔ 85ہزار ایکڑ پر چاول کی کاشت ہونے والی فصل سے ایک لاکھ 21ہزار میٹرک ٹن چاول کی پیداوار متوقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کو فی کس پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے کسانوں کے مابین مقابلے کروائے گئے ہیں جن میں فی ایکڑ پیداوار 65من ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکومت زرعی آلات کی خریداری کیلئے پچاس فیصد سبسڈی دے رہی ہے ۔بیجوں کی مد میں پرائم منسٹر ایگریکلچر ایمر جنسی پروگرام کے تحت بارہ سو روپے فی بیگ ادا کئے گئے ہیں جبکہ اعلیٰ پلاٹ کی تعمیر پر بارہ ہزار روپے فی پلاٹ ادا کئے گئے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ اب تک ضلع کے بیس ہزار پانچ سو دو کسانوں کو کسان کارڈوں کیلئے رجسٹرڈ کیاگیا ہے چودہ ہزار 969سائل کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں جبکہ پانی کے نمونوں کی تعداد 2031ہے۔کچن گارڈننگ کیلئے چودہ سو سیڈ کٹس تقسیم کی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جپسم پر پچاس فیصد سبسڈی دے رہی ہے جس کیلئے ایک ہزار 55درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ضلع بھر میں انسداد ملاوٹ مہم کے دوران کھادوں کے 134 نمونے حاصل کئے گئے ۔چار ایف آئی آر درج کروائی گئیں ۔ اپنی بریفنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بتایاکہ متوقع سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سے تحصیل شاہپور کے علاقوںمیں 24880 بڑے جانوروں اور 9898 چھوٹے جانوروں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے ۔ تحصیل بھیرہ میں 5447 بڑے او ر1653چھوٹے ‘ ساہیوال میں 26891 بڑے اور 13049 میں سے 85 فیصد کی ویکسینیشن مکمل کی جاچکی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ نے بتایاکہ چودہ ریگولر واٹر کورسز کو پکا کیا گیا ہے جبکہ 19 اضافی واٹر کورسز کی لائننگ کی جارہی ہے ۔ ہائی ایفیشنی ڈرپ ارگیشن سسٹم کے تحت 820 ایکڑ رقبہ پر ڈرپ او رسپرنکلر نصب کئے جارہے ہیں ۔ اجلاس میں شریک کسانوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow