ٹائیگر فورس عوامی آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کرے عامر چیمہ کا ٹائگر فورس کو وردیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

کرونا ٹائیگرفور س عوامی آگہی میں بھر پور ادا کرے گی۔عامر سلطان چیمہ
ٹائیگرفورس کاکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ۔رضاکارانہ حیثیت سے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں
ٹائیگرفورس میںشرٹسٹوپیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

سرگودہا (20مئی 2020)۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہاکہ کورونا ٹائیگرز فورس کی تشکیل وزیر اعظم عمران خان کی عوامی خدمت کیلئے احسن اقدام ہے اس فورس سے منسلک ہونے والے نوجوان ملک سے کورونا وائرس سے بچا¶ کے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد ‘ گراں فروشی ‘ ذخیرہ اندوزی کرنے والے افسران کی نشاندہی ‘ گندم کی خریداری اہداف کی تکمیل او رمعاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے بہترین انداز میں معاونت ومشاورت کاکردار ادا کر یںگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کورونا ٹائیگرفورس میں شرٹس او رٹوپیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ او راے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ بھی موجود تھے ۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہاکہ کورونا ٹائیگرفورس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ۔ ان کا مقصد سیاست سے بالاتر ہو کر صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آپ کے رضاکارانہ جذبہ کو بے حد سراہا ہے۔ بغیر لالچ او رمعاوضہ کیلئے رضارکارنہ کام کرنے والے تمام افراد دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نے کہا کہ ٹائیگرفورس سے منسلک سب رضاکاران اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے کہ آپ نے خادم کاکردار ادا کرنا ہے او رجس کو جو فرض سونپا جائے دیانتداری سے اس کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ٹائیگر فورس انتظامیہ کی دست وبازو بنے گی او رانہیں ہر اہم ذمہ داری سونپی جائیگی۔ اوقات کار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے ٹائیگرفورس رضاکاروں کو ضابطہ خلاق او راایس او پیز سے تفصیلا آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام رضاکارمدگار کی حیثیت سے انتظامیہ سے تعاون کریں گے اور مختلف امور میں عوام الناس کو ترغیب وآگاہی کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریںگے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow