کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ گندم ذخیرہ کرکے آنے والے مہینوں میں مہنگی فروخت کرے گا کمشنر سرگودہا ڈویژن

حکومت گندم کاخریداری ہدف حاصل ہونے تک مارکیٹ میں رہے گی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود
کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ گندم کو ذخیرہ کر کے آنے والے مہینوں میں مہنگی گندم فروخت ہو گی
فلورملوں کو کوٹہ کے تحت تین دن کی گندم خریدنے کی اجازت ہے
80فیصد باردانہ جاری کر کے 56فیصد خریداری ہدف مکمل کر لیاگیاہے ۔
کمشنر کاپریس کانفرنس سے خطاب

سرگودہا (20 مئی 2020)کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ صوبائی سطح پر گندم کی خریداری کاہدف باآسانی حاصل کر لیا جائیگا ۔ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ گندم کو ذخیرہ کر کے آنے والے مہینوں میں مہنگی فروخت کر سکے گا ۔ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کررکھی ہے کسی صورت بڑھنے نہیں دیںگے جبکہ تاجروں کو گندم بیرون ممالک سے خریدنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ۔ ملک میں گندم کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔ پنجاب میں کل کاشت کاصرف پانچواں حصہ حکومت گندم خرید رہی ہے ۔ سرگودہا ڈویژن میں ٹارگٹ کو حاصل کئے جانے تک حکومت مارکیٹ میں رہے گی ۔میڈیا ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرے سخت ایکشن لیاجائیگا ۔مصنوعی بحران میںملوث محکمہ خوراک سمیت ہر فرد کاسخت احتساب ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ‘ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ایس ایس پی نجیب الرحمان بگوی ‘ ڈائریکٹر خوراک فیض محمد کندی او رڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہاکہ حکومت نے فوڈ سیکورٹی کیلئے تما م انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ۔ذخیرہ اندوزوں او رسمگلروں کےخلاف زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کارروائیاں جاری ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلورملوں کو کوٹہ کے تحت تین دن کی گندم خریدنے کی اجازت ہے ۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے بحران کی بعض موصولہ شکایات پر فوری ایکشن لیاگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 80فیصد باردانہ جاری کر کے 56فیصد خریداری ہدف مکمل کر لیاگیاہے ۔ انہوں نے واضح کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا وہ گندم مارکیٹ میں لے آئیں ۔ کمشنر نے کہاکہ تمام ایسے کاشتکار جنہوں نے سرکاری باردانہ حاصل کیا اور گندم خریداری مراکز پر نہیں لائے ان کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک او رسوال کے جواب میں کمشنر نے بتایا کہ ٹڈی دل او رکورونا سے گندم کی کاشت متاثر نہیں ہوئی تاہم محکمہ خوراک سے ڈویژن میںکل کاشت کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ آٹے کی قیمت کو کسی قیمت پر نہیں بڑھنے دیا جائیگا ۔ قبل ازیں انہوں نے گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں محکمہ خوراک اور ریونیو کے عملہ کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔ انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں سے افسران او رملازمین کے ڈیوٹی روسٹر طلب کر لئے ہیں ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع نے ڈپٹی کمشنرز ‘محکمہ خوراک او رزراعت کے افسران موجود تھے۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے تمام عملہ کے فیلڈ میں بھیجنے اور اگلے چاردنوںمیں چاروں اضلاع کے کونہ کونہ کی تلاشی لے کر گندم خریداری مراکز لانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے افسران پر واضح کیاکہ کوئی اس خام خیالی میں نہ رہے کہ ٹارگٹ حاصل نہ ہوسکاتو کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک کے پاس تمام گوداموں ‘ آڑھتیوں اور تاجروں کی تفصیلات موجود ہیں سب کی تلاشی لی جائے ۔ انہوں نے عید کی چھٹیوں میں چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ۔ کمشنر نے واضح کیا کہ گندم کاٹارگٹ حاصل کرنے تک حکومت مارکیٹ میں موجود رہے گی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow