صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں کمشنر فرح مسعود

عید الفطر کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپویشن کے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ
شہر میں وال چاکنگ فوری ختم کرنے ‘ سیوریج کانظام بہتر بنانے نیز تما م آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔ کمشنر کی ہدایت
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے جاری ترقیاتی کاموں کی سکیمیں مقرر ہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں۔

سرگودہا(20 مئی 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے عید الفطر کے ایام میں شہر میں صحت وصفائی کے نظام کو مثالی بنانے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔ انہوں نے تمام یونین کونسلز کاصفائی پلان طلب کرلیا ہے ۔ عید گاہوں ‘ مساجد پر نماز عید کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے شہر میں وال چاکنگ کو فوری ختم کرنے ‘ سیوریج کانظام بہتر بنانے نیز تما م آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وہ اپنے دفتر میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلا س سے خطاب کررہی تھیں ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید ‘ سی او طارق پرویا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد ‘ میٹروپولیٹن افسران خالد جاوید ‘ نعمان احمد‘ حسن محمود او روھا مسعودبھی شریک تھیں ۔کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تمام جاری ترقیاتی سکیمیں مقرر ہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں اور استعمال شدہ فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قبرستانوں ‘ پارکوں اورگھروں سمیت دیگر عوامی مقامات کی سخت سرویلنس کرنے کی ہدایت کی او رکہاکہ اگر کسی جگہ سے کوئی ڈینگی کیس رپورٹ ہوا تو میٹروپولیٹن افسران کا محاسبہ ہوگا ۔ انہوں نے انسداد کورونا مہم کو جاری رکھنے ‘تمام مساجد ‘ بازاروں اور قرنطینہ مراکز پر روزانہ کی بنیاد پر سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ کمشنر نے شہر کے تمام مین ہولزکے ڈھکن رکھنے نیز سٹریٹ لائٹس کو فوری فنکشنل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے آوارہ کتوں کی تلفی او رپابندی کے باوجود کبوتر رکھنے والے افراد کے خلاف بھی ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کو سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ضرور ت پر زور دیا ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے تمام سینٹری ورکرز کو کورونا سے حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو بھی تیز کرنے ‘ دکانوں پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی ۔ کمشنر نے کہاکہ عید کے ایام میں عوام کو صفائی او رپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے اور اس ضمن میں موصولہ شکایات پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بہتری کیلئے کئی مزید او راہم فیصلے کئے گئے ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow