ملک میں بدلتا موسم امسال شدید بارشیں ہونے کا امکان

موسم کی پیشنگوئی کے لحاظ سے جو دوسرا بڑا ماڈل ہے وہ پچھلے کافی دنوں سے اپنی بات پر قائم ہے۔اس کی تازہ اپڈیٹ کے مطابق مئی کے آخری اور جون کے شروع کے دنوں میں کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، بالائی سندھ کے تمام تر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہوں گی۔شدید آندھیاں ہمراہ ہو گی۔اس ماڈل کے مطابق یہ بارشیں پری مون سون اور طاقتور مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہوں گی جس سے ملک میں انتہائی شدید موسمی صورتِ حال بن سکتی ہے۔بالائی علاقوں میں 200 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔تبدیلی ممکن ہے۔ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔پنجاب کے تمام علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی توقع۔خیبرپختونخوا کے تمام تر علاقوں میں شدید سے طوفانی بارشیں ہو گیں۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتہائی تیز طوفانی بارشوں کا خطرہ لیکن ابھی کافی وقت باقی ہے انشا ء اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow