اسٹنٹ کمشنر پٹواریوں کے ساتھ روئیے میں بہتری لائیں صدر انجمن پٹواریاں خوشاب

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال) تحصیل آفس خوشاب میں انجمن پٹواریاں کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر سید شفقت حسین شاہ نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت حسین شاہ نے کہا ہم اسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کے غیر مناسب رویہ سے تنگ ہونے کے بعد ان کو ایک اور موقع دیتے ہیں کہ وہ پٹواریوں کے ساتھ اپنے رویہ میں بہتری لائیں اگر وہ بہتری نہ لاسکے تو میں پٹواری بھائیوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ بغیر نوٹس ہڑتال کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدیل حیدر نے یقین دہانی کرائی کہ پٹواریوں کے ساتھ ہونیوالے رویہ کو جلد حل کردیا جائے گا اس موقع پر اسلم ممک پٹواری نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر نے پٹواریوں کے ساتھ رویہ نہ بدلا تو ہڑتال کے ساتھ احتجاج ضرور کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow