اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے 375 من گندم برآمد کرلی گندم اسمگل کی جارہی تھی

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)اسسٹنٹ کمشنر عمران نصیر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیرون اضلاع گندم سمگل کی کوشش ناکام بنادی خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ 375من گندم بیرون ضلع میں سمگل کی جارہی ہے جابہ چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر برآمد گندم کوقبضہ میں لیکر جوہرآباد مرکز بھجوا دی گئی بعدازاں اے سی عمران نصیر نے وادی سون کے نواحی موضع کھوڑہ کا دورہ کیا انہوں نے بازار کی مختلف دوکانوں میں اشیائے روزمرہ کی کوالٹی ،معیار اور نرخ ناموں کو چیک کیا ناجائز منافع خوروں کو جرمانے عائد کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ہدایت پر وادی سون کے چھوٹے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا سلسلہ منقطع کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow