عید کی چھٹیوں میں بھی گندم خریداری مراکز کھلے رہیں گے ڈپٹی کمشنر سرگودہا

سرگودہا( 21مئی 2020)ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ خوراک کے تما م13 گندم خریداری مراکزعید کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔محکمہ خوراک کے افسران ان دنوں میں گندم خریداری جاری رکھنے کیلئے تما م ضروری انتظامات مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ نے احکا مات جاری کر دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عید کے دن کے علاوہ تما م چھٹیوں کے دوران بھی گندم خریداری مراکز او¿پن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر ز اور محکمہ خوراک کے افسران تما م خریداری مراکز کا دورہ کریں اور گندم خریداری، کسانوں کو رقوم کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنائیں اور کسانوں کی ہر قسم کی شکایات کا ازالہ کر وائیں۔ڈپٹی کمشنر نے خوراک، ریو نیو اورپولیس پر مشتمل ٹیموں کو باردانہ کی واپسی کیلئے فہرست کے مطابق متعلقہ لوگوں کے گھروں پر جا کر گندم لو ڈ کروا کر خریداری مراکز بھجوا نے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مو صولہ اطلاعات کے مطابق گندم کے ذخائر کی فوری ضبطی کروائیں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کسی تعطل کے بغیر جاری رہنا چا ہیے۔ڈپٹی کمشنر نے انٹر ڈسٹرکٹ انٹر پراونشل چیک پو سٹوں پر بھی عید کی چھٹیوں کے دوران چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انتظامیہ، محکمہ خوراک کے افسران کواِن چیک پوسٹ کے سرپرائز وزٹ کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ذخیر ہ اندوزوں کی نشا ندہی کریں۔انتظامیہ بلاتاخیر نہ صرف ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی بلکہ نشا ندہی کنندہ کا نا م صیغہ میں رکھا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم ذخیر ہ کر کے مہنگی گندم فروخت کر نے کا خواب دیکھنے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کر یں اور کسی دبا و¿ کو خاطر میں لا ئے بغیر بلا امتیاز کا روائی کریں۔
٭٭٭٭٭

سرگودہا( 21مئی 2020) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے لنگر والا پل کے قریب ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداوروکی طرف سے دریائے جہلم سے متوقع سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال وقاص اسلم مارتھ ‘ اے ڈی سی آر میثم عباس ‘ ریسکیو 1122 آفیسر مظہر شاہ ‘ محکمہ ارگیشن ‘ ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پرایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ نے تربیت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں سے مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے علاوہ ان کی عارضی بحالی کیلئے انتظامات کیلئے تیار ہےں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عملہ کی تربیت کے معیار کو سراہا اور حفاظتی واحتیاطی ہدایات بھی جاری کیں ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow