منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں 65 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا

بھیرہ(عطاء الرحمن سے )منگلا سے دریائے جہلم میں 65 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے اور وقفہ وقفہ سے مزید پانی کی آمد کی اطلاع ہے۔ پانی آنے سے دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے مگر انتظامیہ نے ابھی تک نشیبی اور دریا کے کنارے آباد بستیوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی دریا کے پشتوں کی مضبوطی کے لئے کوئی قدم اٹھایا ہے۔ موضع ودھن کے مقام پر ہونے والے کٹاؤ سے اب تک سینکڑوں ایکڑ رقبہ اور کھڑی فصلیں دریا برد ہو چکی ہیں اور کٹاؤ کا عمل روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ دریا میں سیلابی صورتحال سے عدم آگاہی پر گا گا،ٹہی، ودھن، سگھ معافی اور دیگر آبادیوں کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا کے کٹاؤ کو روکنے اور غیر متوقع سیلاب سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow