سرگودہا پولیس کی خبریں عابد حسین اعوان سے

سرگودھا ڈکیتی کے ملزم گرفتار اسلحہ ،موٹرسائیکل اور لوٹی ہوئی رقم برآمد
سرگودھا ڈی پی او فیصل بازار کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ مڈھ رانجھا ذیشان اسد نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر الطاف حسین وغیرہ کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دوملزمان سیف اللہ اور محمد اکرام کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات چھینا گیا موٹرسائیکل 125 اور نقد رقم 14 ہزار روپے برآمد کرلی گئی ہے جبکہ انکی نشاندہی پر ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے گئےہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

 

سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار سرگودھا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہاہے اس سلسلہ میں تھانہ فیکٹری ایریا ایس ایس ایچ او عمارہ اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک سال سے سے مفرور اشتہاری ملزم ندیم ولد محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ہے ملزم نے 2019 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور روپوش ہوگیا تھا جسے پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

 

سرگودھا آدھا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری امروز کی گئی کارروائی میں دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد ملزمان گرفتار
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم محمد بلال ولد محمد اخلاق سے چرس 1290 گرام محمد ریحان سے 530 گرام فیکٹری ایریا پولیس نے دو مختلف ملزمان سے 330 گرام وور 513 گرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی عید کے موقع پر فروخت کے لئے لے جائی جانے والی ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایا ت کے مطابق معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے سماج دشمن عناصر پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کو مجرمانہ سرگرمیوں سے روکنے کے لیے سرگودھا پولیس پوری طرح متحرک ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس شاہ نے اے ایس آئی قیصر اقبال اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ ملکر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیرون عارف ولد عارف مسیح کو شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گرفتار ملزم سے شراب ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر برآمد ہوئی ملزم یہ شراب عید کے موقع پر فروخت کے لیے لے جا رہا تھا تھا لوگوں سے گزارش ہے کہ عید کی آمد کے پیش نظر ساپنے نوجوان بچوں پر نظر رکھیں اور ایسی کسی سرگرمی میں میں ملوث ہونے پر پولیس کو اطلاع دیں ہیں تاکہ پولیس اور عوام مل کر اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنا سکے

ڈکیتی کے ملزم گرفتار اسلحہ ،موٹرسائیکل اور لوٹی ہوئی رقم برآمد

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ مڈھ رانجھا ذیشان اسد نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر الطاف حسین وغیرہ کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دوملزمان سیف اللہ اور محمد اکرام کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات چھینا گیا موٹرسائیکل 125 اور نقد رقم 14 ہزار روپے برآمد کرلی گئی ہے جبکہ انکی نشاندہی پر ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے گئےہیں مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow