ٹیکنالوجی جیت گئی کل عید ہوگی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا

فواد چوہدری کی سائنس جیت گئی، چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز اتوار کو ہوگی

پاکستان میں ماہِ شوّال 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی. تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت 4 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا . یو این این کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان،زونل کمیٹی ممبران اور نیوی کے ماہرین بھی شریک تھے۔ رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے ارکان بھی اجلاس میں موجود رہے ، یو این این کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد چاند کی شہادتیں موصول ہونے اور کل 24 مئی بروز اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا۔مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے اور صرف آواز کی حد تک عید مبارک کہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow