یکم جون کے بعد سرگودہا میں بارش کا امکان موجود ہے

سرگودھا ڈویژن میں 28 مئی کو پری مون سون کی ہواؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے 29 مئی سے 4 جون کے دوران سرگودھا ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔اس سلسلے کی زیادہ شدت 29 مئی سے یکم جون تک ہوگی۔اس دوران سرگودھا ڈویژن کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک اور طوفانی آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں کم از کم ایک سے دو اچھی بارشیں ہوں گی۔اس سلسلے کا زیادہ زور ابھی تک جنوبی علاقوں کی طرف لگ رہا ہے جس سے بھکر، منکیرہ، حیدرآباد تھل میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشیں ہوں گی۔29 سے 4 جون کے دوران سرگودھا ڈویژن میں وقتاً فوقتاً بادل، بارش اور آندھی آتے جاتے رہیں گے۔درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow