چیف انجنئیر فیسکو نے ایکسیئن بھکر کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )چیف انجینئر فیسکو نے ناقص کارکردگی پر ایکسین فیسکو بھکرکو معطل کردیا،تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے فرائض سے غفلت برتنے پر ایگزیکٹو انجینئر آپریشن بھکر ڈویژن محمد اطہر اور ایس ڈی او آپریشن بہل روڈ سب ڈویژن مشتاق حسین کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کردیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، معطل ہونے والے دونوں افسران فیسکو ھیڈ کوارٹر رپورٹ کریں گے جبکہ ھیڈ کوارٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر انجنئیر اصغر حسین قزلباش کو ایگزیکٹو انجینئر آپریشن بھکر تعینات کر دیا گیا ہے، فیسکو چیف شفیق الحسن نے ملازمین اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، کسٹمر سروس ان کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow