باردانہ لیکر گندم نہ دینے والے کسانوں اور آڑھتیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور ناہل اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ

سرگودہا ( 27 مئی 2020)
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو سرکاری باردانہ واپس نہ کرنے والے آڑھتیوں اور گندم کے تاجروں کے لائسینس اور پرمٹ منسوخ کرنے اور انھیں بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا ہےجبکہ ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں انھیں کسی قسم کا جازت نامہ جاری نہ کیا جائے انھوں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ چھاپوں کے دوران پکڑی گئی گندم کے ذخیرہ اندوزوںکے خلاف ذخیرہ اندوزی آرڈینینس کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں جبکہ ریونیو اسٹاف کو ائندہ دس یوم کے اند ر گندم خریداری کے 100 فیصد ہداف مکمل کرنے ور ناکام اہلکاروں اور افسران کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے دریں اثنا ء ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدف مکمل نہ کرنے والے فیلڈ اسٹاف کے خلاف کارروائی مکمل کرنے اور تفصیلات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow