وادی سون نوشہرہ کی خبریں

نوشہرہ وادی سون کی خبریں
نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال) موضع نلی کی دو برادریوں کے دشمنی دوستی میں بدل گئی ان کے درمیان پانچ سال سے زمین تنازعہ پر دشمنی چل رہی تھی گزشتہ روز ملک ربنواز عرف کاکو شہنتی ملک پرویز جھلا جاوید جھلا کی کاوش رنگ لائی زمینی تنازعہ ختم کروا کر صلح کروا دی شھری برادری کے حاجی عمرحیات اعجاز عمرداز وغیرہ اور جگڑی برادری کے محمد نواز محمد شیر حقنواز غلام حبیب کے مابین عرصہ پانچ سال سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا صلح کی تقریب موضع نلی کے جنوبی ڈیرہ جھلا پہ پرمنعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ کے معززین ماسٹر ملک سانول خان اعوان ملک ممتاز آراڑی ملک ریاض کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی آخر میں حضرت مولانا غلام عباس سلطانی نے دعائے خیر کروائی۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)وادی سون کے نواحی موضع مردوال کا رہائشی محمد عمران ولد محمد یوسف جوکہ ایلیٹ فورس میں ملازم تھا تشخیص کے بعد کورروناکا رزلٹ مثبت آنے پر ریسکیو1122نوشہرہ نے مریض کو علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا ہے۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)وادی سون کے موضع کھبیکی کی رکھ میں قریبی ضلع تلہ گنگ کے موضع تھوہا محرم خان سے داخل ہونیوالی ٹڈی دل چند علاقوں میں اونچی اڑان بھرنے کے بعد اچانک غائب ہوگئی اس وقت تک وادی سون کے کسی علاقے میں ٹڈی دل موجود نہیں ہے ٹڈی دل کا وادی سون کے علاقے سے چلاجانا معجزا ہے لوگوں نے شکرانے کا کلمے پڑھے کہ اللہ نے انہیں اس آفت سے محفوظ رکھا۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)عید کے دوسرے دن مہنگائی کاجن بوتل سے باہر نکل آیا پولٹری مافیا لوٹ مار کا بازار سرگرم کرکے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیںشہری اشیائے روزمرہ باالخصوص مرغی کا گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ 360سے500روپے فی کلو فروخت ہونے سے شہری پریشان دکھائی دئیے اور گوشت سے مختلف ڈشز بنانے سے محروم ہوگئے دوسری طرف غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے پیٹرول95سے100روپے فی لیٹر فروخت کرکے خریداروں کو لوٹا گاہکوں کے تکرار پر خودساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہم پرجو جرمانے عائد ہوئے اسکی کسر نکالی جارہی ہے صارفین ملک اللہ داد ملک گل خان اور دیگر نے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)سیر وتفریح کی غرض سے وادی سون کے مختلف سیاحتی مقامات کنہٹی باغ،جھیل کھبیکی،اوچھالی،چشمہ بابا سلطان مہندی دربار پردیگر علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کا ہجوم امڈ آیاہر سال کی طرح امسال بھی کورونا وائرس کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے مختلف اضلاع سے سیاح وادی سون کے سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے رہے تین روز تک مذکورہ مقامات پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید سے دو روز قبل ہدایات جاری کی گئیں تھی کہ کورونا خدشات کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر داخلہ بند کردیا گیا ہے مگر اس ہدایت پر کسی نے عمل نہیں کیا اور سماجی فاصلے کی دھجیاں بکھیر دی گئیں اس دوران منچلے نوجوانوں کے آپس میں موٹرسائیکل ٹکرانے سے معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122نے فوری امداد کے بعد فارغ کردیا یادرہے کہ کنہٹی باغ کے گہرے چشموں میں نہاتے ہوئے کئی نوجوان ڈوب کر موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں اس کے باوجود بھی نوجوان ان چشموں پربلا خوف وخطر غوطے لگا کر نہاتے رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow