پنجاب میں تبدیلیوں کا طوفان آنے کو تیار بیوروکریسی اور وزراء میں بھی کھلبلی

*پنجاب کابینہ ، بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ ، پچھاڑ کا فیصلہ ، سرگودھا میں صف ماتم بچھ گئی*

سرگودھا : صوبائی کابینہ ، سرکاری محکموں کے ذمہ داران کی غیر تسلی بخش کاکردگی پر بڑوں نے سر جوڑ لئے ، پنجاب حکومت میں وزارتوں کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ، یو این این زرائع کے مطابق پنجاب کے 4 صوبائی وزرا کے قلمدان واپس لے لئے جائیں گے مزید 6 صوبائی وزراء کے تبدیل ہونے کا امکان بھی سامنے آرہا ہے ، یو این این زرائع کے مطابق پنجاب میں ایک خاتون وزیر سمیت 2 صوبائی وزرا کو وزارتوں سے الگ کیا جا سکتا ہے جس میں سرگودھا بھی بھی شامل ہے ، زرائع کے مطابق سرگودھا کو وزارت دیئے جانے کے فیصلہ کو کابینہ کے قیام کے وقت بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں مقامی وزیر کے پروٹوکول کلچر کا۔شکار ہو کر خوشامدیوں میں۔گھر جانے کے بعد صورت حال بدتر ہوتی چلی گئی ، بعض زرائع نے اس حوالہ سے پنجاب اور وفاق حکومت کو آگاہ کیا کہ سرگودھا کی صوبائی وزارت محض اقرباء پروری کی روایات کے ساتھ حکومت کی بدنامی ک باعث بن رہی ہے جس پر سرگودھا کو تبدیلی لسٹ میں سرفہرست رکھا گیا ہے ، یو این زرائع کے مطابق سرگودھا کی وزارت کی تبدیلی کی خبریں سامنے آنے پر ٹرو مرو کے روز ہی مقامی پی ٹی آئی نظم اور وزیر موصوف کے حلقہ میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے تاکہ لسٹ میں سے نام نکلوایا جاسکے ، یو این این زرائع کے مطابق پنجاب میں 7 سیکرٹری 3 کمشنر 11 ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی کا امکان بھی سامنے آیا ہے اور جن اضلاع میں پولیس کی کارکردگی بھی روایتی طرز عمل سے آگے نہ بڑھ سکی ان اضلاع کے 7 ڈی پی اوز بھی ادھر ادھر کردئیے جائیں گے یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ 2 آر پی اوز کی تبدیلی متوقع ہے ، یو این این زرائع کے مطابق وزیر اعلی کو وزرا اور محکمانہ کار کردگی کے علاوہ ضلعی پولیس کی کارکردگی کی رپورٹس موصول ہوچکی ہیں جن پر جلد فیصلہ سامنے آجائے گا اور بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوگئی ، صوبائی حکومت کے متوقع فیصلہ کے پیش نظر متعلقہ شخصیات نے بوریا بستر گول دیکھتے ہوئے بریفک کیس تیار کرلئے ہیں تاہم صوبائی وزیر معافی تلافی اور آئندہ چند مزید اوئور کھیلنے کی اجازت کے لئے متعلقہ ایوانوں میں بوریا نشین دکھائی دے رہے ہیں ، دیکھئے پنجاب کے امپائر کا فیصلہ کیا ہوگا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow