ایم پی اے گلریز افضل چن کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن کے بھائی ایم پی اے گلریز افضل چن کے گھر سے چور قیمتی ملبوسات چرا کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملازم زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔`پولیس کے مطابق چوری کی واردات ان کی رہائش گاہ جوہر ٹاون میں ہوئی ۔ جہاں چور گھر کے تالے توڑ کرداخل ہوئے اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ گلریز افضل چن اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقہ گئے تھے جبکہ نواب ٹاؤن پولیس نے گلریز افضل چن کے ملازم زین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گھر میں صرف ملازم رہتا تھا اور گھر سے قیمتی ملبوسات ہی چوری ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow