وزیر اعظم لاپتہ ہیں پاکستان کے عوام انہیں ڈھونڈ رہے ہیں مریم اورنگزیب

وزیراعظم آخرٹوئٹر کے علاوہ ہیں کہاں ،بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان آج لاپتہ ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم آخرٹوئٹر کے علاوہ ہیں کہاں ،بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان آج لاپتہ ہیں۔ یو این این کے مطابق ‎ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو عوامی ایشوز پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‎ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔ ‎آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کا اعلان کرنے والا، ‎بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں ہیں، طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں۔ یو این این کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، ‎کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن صورتحال سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں، پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری۔ لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والے وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، ‎23 خفیہ بینک اکاؤنٹس برآمد ہوگئے۔ بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئ۔ دس ارب درخت لگا دیئے ہیں ۔ لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگا کر عمران صاحب لا پتہ ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow