احساس پروگرام کے تحت سوموار سے ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی ثانیہ نشتر

احساس ایمرجنسی پروگرام: سوموار سے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی:ثانیہ نشتر

  1. اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سوموار سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم احساس ایمرجنسی پروگرام جاری ہے، پیر سے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔ یو این این کے مطابق ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ہجوم نہ ہو اس لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں۔ یو این این کے مطابق ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات موصول ہوئے تھے۔ ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔
    Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow