شوگر مافیا کو 26 ارب سے زائد سبسڈی دینے والی ن لیگ اڑھائی ارب کی سبسڈی پر ماتم کررہی ہے بے فکر رہیں دونوں سبسڈی کا حساب ہوگا شہزاد اکبر

پانچ سال میں 29 ارب میں سے 26 ارب سے زائد کی سبسڈی ن لیگ نے دی: شہزاد اکبر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ جیسے ہی شوگر انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی رپورٹ پبلک ہوگئی، رپورٹ میں شوگر انڈسٹری کے آڈٹ معاملات کو دیکھا گیا، شوگر پروڈکشن میں تمام چوری اور چھپائی جانیوالی چیزوں کو ہائی لائٹ کیا، گنے کی خرید سے چینی کا بننا اور ریکوری ایشو تک سب کچھ رپورٹ میں شامل ہیں، ایکسپورٹ سبسڈی کو لیکر 5 سال کی سبسڈی کو اسٹڈی کیا گیا۔ یو این این کے مطابق شہزاد اکبر نے کہا کہ 29 ارب کی سبسڈی دی گئی جس میں سے 2.4 ارب کی سبسڈی پنجاب کو دی گئی جب کہ 26.6 ارب کی سبسڈی ن لیگ نے دی، صرف شاہد خاقان عباسی نے 20 ارب کی سبسڈی دی، شاہد خاقان اپنے آپ کو لائق اعظم کہتے ہیں، شاہد حاقان کی سبسڈی پر کمیشن رپورٹ کی صفحہ 62 کہتا ہے کہ 28 مارچ 2017 کو 4 لاکھ میٹرک ٹن ایکسپورٹ کا کیس آتا ہے، یو این این کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن شاہد خاقان عباسی کے بارے میں لکھتا ہے کہ یہ ڈاکہ زنی سلیمان شہباز نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مل کر کیا اور 20 ارب کی سبسڈی جلدی میں دیدی گئی، اگر ضابطے کے مطابق چلتے تو سات ارب کی بچت ہونی تھی جب کہ شاہد خاقان عباسی اس سبسڈی کے معاملے پر مطمئن نہیں کر سکے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow