بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں پاکستان دفتر خارجہ

دفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمت

دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کی مہلک عالمی وباء سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ ہندو توا ایجنڈے کوبے رحمی سے آگے بڑھانے میں مصروف ہے ۔ یو این این کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ایودھیا میں گزشتہ روز تاریخی بابری مسجد کے مقام پر ایک مندرکے تعمیر اتی کام کا آغاز اس سمت میں ایک اور قدم ہے اور پاکستان کے عوام اور حکومت اس اقدام کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یو این این کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک اور بیان میں اس ماہ کی بیس تاریخ کو اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کے ورچوئل اجلاس سے متعلق ذرائع کی غلط اور من گھڑت اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔ یو این این کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بے بنیاد اطلاعات سب سے پہلے بھارتی ذرائع ابلاغ نے دیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اجلاس کے دوران بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے کی حامل بی جے پی کی حکومت کے تحت اسلام مخالف پروپیگنڈے اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات کو جو خطر ناک حد تک بڑھ گئے ہیں اُجاگر کیا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow