سرگودہا میں لڑکیوں کی لڑکوں سے کار ریس کار ٹرانسفارمر سے ٹکرا گئی گاڑی کو آگ لگنے سے لڑکیاں شدید زخمی

سرگودھایونیورسٹی روڈ گاڑی ریس میں مشہور ٹاور کے قریب تین دوشیزائیں سوار ایک ریس کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگ کر پولیس بیریئر ہیٹ کرتے ہوئے واپڈا ٹرانسفارمر سے جا ٹکرائی جس کے ساتھ ہی کار کو آگ لگ گئی جس کے باعث مضروب لڑکیوں کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ یو این این زرائع کے مطابق اندرون شہر ایک کار میں لڑکے اور دوسری میں لڑکیاں تھیں جہنوں نے ریس لگا دی اور یونیورسٹی روڈ پر ٹاور کے سامنے خواتین کی کار کو تیز رفتاری کے باعث پولیس بیرئیر نظر نہ آیا اور وہ بیرئیر کو ہٹ کرتے ہوئے ان کی کار قریب ہی بجلی کے پول سے جا ٹکرائی اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کو دیکھتے ہی دوسری کار والے لڑکے گاڑی سمیت فرار گئے۔یو این این کے مطابق بعض زرائع کا یہ بھی کہن اہے کہ کار ریس میں سبقت لیجانے کی خواہاں لڑکیاں نشہ میں دھت تھیں اور یہی وجہ حادثہ کا سبب بنی ، تاہم کار کو آگ لگنے سے تینوں لڑکیوں کی حالت غیر ہونے گئی جن کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow