میانوالی میں پولیس ناکے پر نہ رکنے والے ڈرائیور پر فائرنگ کا واقعہ آر پی او نے نوٹس لے لیا

سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے انتہائی حساس ایریا مین روڈ پر پولیس بیرئیر پر کیری ڈبہ نہ رکنے پر پولیس فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ یو این این زرائع کے مطابق لاوا کا محمد اقبال کیری ڈبہ پر مریض چھوڑ کر واپس جا رہا تھا کہ میانوالی شہر کے انتہائی حساس علاقے پی اے ایف روڈ پر پولیس بیریر پر تعینات اہکاروں نے کیری ڈبہ کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشیش کی جس کا فرنٹ حصہ حادثہ کا شکار لگ رہا تها۔ یو این این زرائع کے مطابق کیری ڈبہ درائیور نے رکنے کے اشارہ گاڑی تیز زفتاری سے بھگا دی تو پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ ڈرائیور لاوا کا محمد اقبال پسلی اور ٹانگ فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔جس کو زخمی حالت میں پولیس حراست میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا۔جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیری ڈبہ نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کر کے ہوائی فائرنگ کی اور ڈرائیور کے گاڑی بھگانے پر پولیس کو مجبورا فائرنگ کرنا پڑی تاہم پولیس مصروف تفتیش اور ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے کر ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد ارشد زاہد کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جو تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر کے حکام کو بجھوائے کی جبکہ ار پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے واقعہ کی مفصل رپورٹ اور تفصیلات طلب کر لی ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow