دریا خان کے نوجوان نے ریمونٹ کنٹرول ٹریکٹر بنا لیا

سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے گاوں میبل شریف میں نوجوان محمدیونس نے ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر بنا کر سرگودھا کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یو این این زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے گاوں میبل شریف میں نوجوان محمد یونس نے تجربات کرتے کرتے بالآخر ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر بنا ڈالا جس کا کہنا ہے کہ میں نےمسلسل دو ماہ کی انتھک محنت کے بعد ریموٹ کنٹرول پر چلنے والا الغازی ماڈل ٹریکٹرتیارکرلیا ہے۔ یو این این کے مطابق محمدیونس نے بتایا کہ اس نے ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر کے تمام سپیٸرپارٹس اور پرزہ جات کی فٹنگ خود اپنے ہاتھ سے کی ہے اگر حکومت وقت میری سپورٹ کرے اور موقع دے تو میں ملک پاکستان کے لئے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow