سرکاری ریٹ پر برائلر مرغی کا گوشت فروخت نہیں کرسکتے برائلر ایسوی ایشن سرگودہا

سرگودھا(عمران گورائیہ سے) سرگودھا میں پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل پر چکن فرشوں نے سرکاری نرخوں پر برائلر کا گوشت فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا اور ہڑٹال کردی گئی۔ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے صدر عابد ہنجرا اور وائس چیئرمین محمد ندیم عطاری کے مطابق چھوٹے دوکاندار کسی صورت بھی مہنگے داموں برائلر خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ پولٹری فارم اور شیڈ سے زندہ مرغی 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ شہر تک پہنچتے ہوئے اس کا ریٹ اڑھائی سو روپے فی کلو تک پہنچ جاتا ہے۔ جبکہ گوشت 32کا ریٹ 320 روپے فی کلو تک دستیاب ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولٹری فارم اور شیڈ والوں کو قانون کے دائرے میں لانے کی بجائے چھوٹے دوکانداروں کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ 260 روپے فی کلو برائلر کا گوشت فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں چھوٹا دوکاندار اپنا نقصان کرکے 260 روپے برائلر کا گوشت کیسے فروخت کر سکتا ہے۔ برائلر کا ریٹ طلب اور رسد کے فارمولے پر چلتا ہے۔ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کی اپیل پر احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی اور اعلان کیا گیا کے اگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ مجبورنا ڈی سی ا?فس کے باہر دھرنا دے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow