عید اور کورنا ڈیوٹیاں احسن طریقے سے انجام دینے پر چاروں اضلاع کے پولیس اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں افضال احمد کوثر

طارق مجوکہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڑآر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے پولیس افسران و اہلکاروں کو ماہ رمضان المبارک میں اچھی ڈیوٹی دینے اور گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مثبت کردار ادا کرنے پر شاباش دی اور سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ آر پی او سرگودھا کی سرگودھا ریجن کے تمام ایس ڈی پی اوزکو زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی،راہزنی،ریپ،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،وہیکل چوری،سرقہ مویشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت۔ قتل کے مقدمات میں ضمنی ایس ڈی پی اوز خود لکھیں۔جواء کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اپنا اپنا ٹارگٹ مکمل کریں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں بھی بہتری لائیں۔پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے تحت درج شکایات کو ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں ترجیہی بنیادوں پر میرٹ پر حل کریں۔پرانی دشمنی کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔اسلحہ کی نمائش پر قانونی کاروائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں ویڈیو لنک کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے پولیس افسران و اہلکاروں کو رمضان المبارک میں اچھی ڈیوٹی دینے اور گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مثبت کردار ادا کرنے پر شاباش دی اور سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ریجن ہذا میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوز کو کرائم کنٹرول کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی، رابری،اغواء،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،ریپ،وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس ٹارگٹ کوپورا کریں۔جو اشتہاری بیرون ملک فرار ہو گے ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔مجرمان اشتہا ریوں کی جائیدادیں قرق کروائیں۔جواء کے اڈوں، منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی ڈی پی اوز خود کریں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات خصوصاً ساونڈ سسٹم ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ،وال چاکنگ کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔وزیر اعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کو ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں ترجیہی بنیادوں پر میرٹ پر حل کریں۔اسلحہ کی نمائش اور نا جائز اسلحہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے ایریاز میں پرانی دشمنیوں کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔
حکومت پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تفویض کردہ ڈیوٹی کو احسن طریقے سے ادا کریں۔لوگوں کو باور کروائیں کہ سماجی میل جول میں فاصلہ رکھنے سے ہی اس وبائی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء، جملہ ایس پی انوسٹی گیشن اورتمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

 

دوسری خبر۔۔۔۔ پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے آر پی او آفس میں تعینات عملہ سے میٹنگ کی اور رمضان المبارک کے دوران اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی اور کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں ایمانداری اور نیک نیتی محکمہ کے وقار میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔کرپشن یا کسی قسم کا کوئی لین دین ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے اپنے آفس میں تعینات عملہ سے میٹنگ کی۔ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر تمام عملہ کو شاباش دی اور پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔آر پی او سرگودھا نے کہا کہ آپ تمام اس جذبہ کے تحت کام کریں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا انتخاب مخلوق کی خدمت کرنے کے لیے کیا ہے۔کار سرکار کی انجام دہی میں ایمانداری اور نیک نیتی محکمہ کے وقار میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔پبلک سروس ڈلیوری نظر آنی چاہیے۔کرپشن یا کسی قسم کا کوئی لین دین ہر گز برداشت نہ کیا جائے گا۔
اس میٹنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ڈی ایس پی لیگل ثناء اللہ خان،پرسنل سیکریٹری محمد ممتاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوار الحسن،ریڈر انسپکٹر حق نواز،انچارج سیکیورٹی غلام قادر،انچارج کمپلینٹ سیل آصف شہزاد و دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow