وادی سون نوشہرہ کی خبریں

: نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال )وادی سون کے نواحی موضع جابہ کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں دونوں کاریں حادثہ کی وجہ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں گاڑیوں میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہےتفصیل کے مطابق سابق کونسلر ملک محمد اعظم شہال ساکن صدیق آبادسے روالپنڈی جا رہے تھے کہ جابہ کے قریب سامنے سے آنے والی موڑ کاٹتی ہوئی کار سے ٹکرا گئی ۔۔

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)نواحی قصبہ اوچھالی لاری اڈہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات میں گندگی کے ڈھیر مکینوں کے لئے مشکلات کا سبب بن گئے تعفن بد بو سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے لاری اڈہ اوچھالی بینک چوک مین بازار اور قبرستان کے نزدیک اس علاقہ میں گندگی کی وجہ سے یہاں کے مقیم پریشان حال کا گزرنا محال ہوگیا ہے گندگی کے ڈھیر سیوریج اور صفائی کا نظام درہم برہم سے تنگ علاقہ مکینوں حافظ حسن ملک ممتاز لال بیگ محمد عزیز تنویر احمد خان محمد اقبال و دیگر نے متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کے علاقہ سے گندگی کے ڈھیروں کو تلف کرنے کے اقدامات کئے جائیں ورنہ یہاں کے مکین موذی امراض میں مبتلا ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow