سرگودہا میں ایک اور پولیس مقابلہ ممتاز نتھوکہ کو شہید کرنے والا نجس بلوچ ہلاک

سرگودھا:پولیس مقابلہ، دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سرگودھا: مورخہ28/29کی درمیانی شب پولیس کو اطلاع ملی کہ قصبہ بوڑالدھیال کے قریب دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب چند ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ نے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا توملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کرسیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ہوائی فائرکئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید پولیس نفری طلب کی۔جس پر ڈی ایس پی ساہیوال،ڈی ایس پی صدر،ایس ایچ اوز تھانہ ساہیوال، شاہ پورصدراور سلانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ملزمان فصلوں کی اوٹ لیکر پولیس پر فائرنگ کرتے رہے تھوڑی دیر فائرنگ ہوتی رہی اورملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا تو ایک کس نعش کھیتوں میں سے ملی جس کی شناخت نجیب اللہ عرف نجو بلوچ ولد محمد سعید سکنہ لغاری حال شبیر کالونی جوہرآباد کے نام سے ہوئی جو کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ ملزم پولیس کو دہشت گردی،پولیس مقابلہ اوردیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔جس نے مورخہ 12مئی 2020کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اے ایس آئی ممتاز حسین نتھوکہ کو دوران ڈیوٹی یونیفارم میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ملزم نجیب اللہ اس مقدمہ کا مرکزی ملزم تھا جبکہ دیگرفرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow