بس اڈے کھل سکتے ہیں لیکن تعلیمی ادارے نہیں؟ ھمیں ایس او پیز کے مطابق ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے سکولز ایسوسی ایشن سرگودہا

سرگودھا( شیخ نعیم طاہر سے )کورانا وائرس کی موجودہ صورتحال میں ویگن سٹینڈز،اسٹیشنز،بازاراور تمام شہر کھول دئیے گئے صرف تعلیمی اداروں کو بند رکھناطالب علموں،والدین،تعلیمی اداروں کے مالکان اور سٹاف کے ساتھ زیادتی ہے۔تعلیمی صورتحال پر توجہ نہ دی گئی توطالب علموں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگاجس کا ازالہ بحیثیت قوم کو ئی نہیں کرپائیگا،ایس اوپیز طے کرکے تعلیمی ادارے فوری طورپر کھلولے جائیں۔ان خیالات کا اظہارپرائیویٹ کالجزاینڈسکولزایسویسی ایشن اور پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سرگودھاپریس کلب میں صحافیوں سے گفتگواور بعدازاں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔پرائیویٹ کالجز اینڈ سکولزایسوسی ایشن کے صدر میاں اظہارالحق،سینئر نائب صدر لیاقت وڑائچ،جنرل سیکرٹری قیصرعباس،پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدرعتیق الرحمن،جنرل سیکرٹری محمدعرفان چوہدری،سردارآصف،شیرازکامران اور دیگر کاکہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مطابق اب ہمیں کئی سال کوراناکے ساتھ رہناہے تو پھر تعلیمی اداروں کو آخر کب تک بند رکھاجاسکتاہے۔طالب علموں کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے جس پر توجہ نہ دی گئی تو ہم آنے والے وقت میں اس کا ازالہ نہیں کرپائیں گے۔حکومت نے فوری طوری پر اس سیکٹر پر توجہ نہ دی تو ملک بھر میں بے روزگاری کا طوفان لاکھوں گھر وں کے چولہے ٹھنڈے کردے گا۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ بھی والدین کی طرح اپنے طالب علموں کی صحت اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔حکومت وقت سے ہمارامطالبہ ہے کہ فی الفورایس اوپیز بناکر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیاجائے۔حکومت کی تمام تر ہدایات پرسوفیصد علمدرآمدکی ہم ضمانت دیتے ہیں۔اس موقع پر تعلیمی اداروں کے مالکان اور اساتذہ نے سرگودھاپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
فوٹوسیٹ ہمراہ ہیں

سرگودھا( شیخ نعیم طاہر سے ) پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن نے سرگودھاپریس کلب کے ممبران اور اس سے منسلک دیگر صحافیوں، کیمرہ مینزاور فوٹوگرافرزکے بچوں کیلئے فیسوں میں ساٹھ فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ سرگودھاپریس کلب میں عہدیداران مرزامحمد اختر،پروفیسرعتیق الرحمن،سردارمحمدمحمدآصف،عرفان چوہدری،مخدوم شیراز،عبداللہ،شاہدہ خانم،مشاٹوانہ اور دیگر نے صدر سرگودھاپریس کلب عبدالحنان چوہدری اور دیگر صحافیوں کو یقین دلایاکہ سرگودھاکے تمام سکولزمیں صحافیوں کے بچوں کیلئے ساٹھ فیصدسے زائد رعایت کا اعلان ہیں ان کاکہناتھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں صحافی ہراول دستے کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ہم ان پر کوئی احسان نہیں کررہے میڈیاورکرزکی علاقہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ہم ان کی قدرکرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سرگودھاپریس کلب سے مستقبل میں تعلقات مزید بہتر بنائے جائیں گے اور سرگودھاکی تعمیروترقی میں پریس کلب کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow